بہار- جھارکھنڈ

بند پڑے سبھی اسکولوں کو شروع کرنے پر غور کر رہی ہے ہیمنت حکومت: ستیانند

جھارکھنڈ کے لیبر وسائل کے وزیر ستیانند بھوکتا نے ہیمنت حکومت کے گاﺅں۔گاﺅں میں اسکولوں کو بند کرنے کے اپوزیشن کے الزامات پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہاکہ نئی حکومت بند پڑے سبھی اسکولوں کو پھر سے شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔

مسٹر بھوکتا نے یہاں کل رات ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ سابقہ حکومت کے ذریعہ گاﺅں۔ گاﺅں میں اسکولوں کو بند کرنے کی افواہ غلط ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئی حکومت بند پڑے سبھی اسکولوں کو پھر سے شروع کرنے پر غور کر رہی ہے اور پورے علاقہ میں تعلیم کی روشنی پھیلائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہر ایک کیلومیٹر پر سرکاری اسکول کھلیں گے۔

وزیر نے کہاکہ ریاستی ایٹکھوری مہوتسو دھوم دھام اور جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ وہیں انہوں نے سابقہ حکومت کے ذریعہ ایٹکھوری واقع بھدر کالی مندر مقام کے فروغ کیلئے پانچ سو کروڑ روپے خرچ کرنے کی بات کو جملہ بتایا۔ مسٹر بھوکتا نے سابقہ حکومت پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ جھوٹی یقین دہانی کی وجہ سے ہی سابقہ حکومت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ریاست کی ہمہ جہت ترقی کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کے ماں بھدر کالی، کولیشوری اور لمبوئیا سمیت سبھی مذہبی اور سیاحتی مقامات کو فروغ دیا جائے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close