اترپردیشتازہ ترین خبریں

بلند شہر واقعہ کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے: یوگی

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بلند شہر اور لکھنؤ میں ہونے والے واقعات پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

سرکاری ترجمان نے بدھ کو یہاں بتایا کہ وزیر اعلی نے منگل دیر رات گورکھپور سے واپسی کے بعد اپنی سرکاری رہائش گاہ پر پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران کے ساتھ قانون و انتظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بلند شہر کے واقعہ کو گہری سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے حکام کوملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت دی۔

میٹنگ میں مسٹر یوگی نے خاص طور پر بلند شہر اور لکھنؤ کے واقعہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذمہ دار لوگوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تشدد پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے، بلند شہر واقعہ کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جائے اور گوكشي میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے گوكشي سے براہ راست اور بالواسطہ تعلق رکھنے والےلوگوں کو مہم چلا کر گرفتار کرنے کی بھی حکام کو ہدایت دی۔

وزیراعلی نے کہا کہ یہ واقعہ بلند شہر میں کیوں پیش آیا، وہاں ایک بڑی تقریب چل رہی تھی۔ پولیس افسران کو پھٹکار لگاتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کہ وہاں کب سے گوكشي کی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب 19 مارچ 2017 سے غیر قانونی مذبح بند کر دیے گئے ہیں تو یہ غیر قانونی کام کس طرح چل رہا تھا۔انہوں نے بلند شہر کے واقعہ کے پیش نظر ریاست کے سبھی ضلع افسران اور ضلع پولیس سربراہان کو ہدایت دی کہ جن اضلاع میں اس طرح کے غیر قانونی کام ہوں گے، وہاں کے افسر ذاتی طور پر خود ذمہ دار ہوں گے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close