اترپردیشتازہ ترین خبریں

بلند شہر واقعہ: مزید 2 نامزد ملزم گرفتار

اترپردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے گذشتہ تین دسمبر کو بلند شہر کے سیانا علاقے میں ہوئے پر تشدد واقعہ میں نامزد مزید دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ٹی ایف کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک سنگھ نے بتایاکہ بلند شہر کے سیانہ کوتوالی میں درج مقدمے میں مطلوب چل رہے ملزم ہروانا پور باشندہ سچن عرف کوبرا اور چنگراوٹھی باشندہ جونی چودھری کو سیانہ علاقے میں گڈھیا بادشاہپور بس اسٹینڈ سے گرفتار کر لیا۔ بلند شہر کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پربھاکر چودھری نے بتایا کہ اس معاملے میں اب تک ایس ٹی ایف نے 19 ملزموں کو گرفتارکیا ہے انہوں نے بتایا کہ ملزموں کی تلاش کے لئے پولیس کی چھاپہ ماری جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تین دسمبر کو بلند شہر کے سیانہ علاقے میں گئو کشی کی خبر کے بعد ہونے والے تشدد میں سیاتہ تھانہ انچارج انسپکٹر سبودھ کمارسنگھ اورایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔ اس حادثے کے بعد 27 افراد کے خلاف نامزد جبکہ 67 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے گذشتہ دنوں 15 سے زیادہ ملزموں کے گھر کُرکی وارنٹ کی نوٹس چسپاں کر ان کا فوٹو سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close