اترپردیشتازہ ترین خبریں

بلند شہر میں فساد بھڑکانے میں بی جے پی شامل ہے: اوم پرکاش راج بھر

اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے کابینہ وزیر اور سهیل دیو بھارتی سماج پارٹی (ایس بی ایس پی ) کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بلند شہر میں فساد کرانے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔

ایس بی ایس پی کی صوبائی میٹنگ میں شرکت کرنے آئے مسٹر راج بھر نے جمعرات کی دیر شام کہا "بلند شہر میں فساد بھڑکانے کی منصوبہ بند طریقہ سے سازش کی گئی تھی۔میں اس سے پہلے ہی کہہ چکا ہوں۔ اس منصوبہ کا انکشاف صوبے کے پولیس ڈائریکٹر جنرل نے بھی کیا ہے۔ اس سازش میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے علاوہ بی جے پی کے لیڈر بھی شامل ہیں۔ ”

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں بجرنگ دل کے لوگ پکڑگئے ہیں۔ بلندشہر میں ایک مذہبی جلسے میں 15 لاکھ سے زائد مسلمان جمع ہوئے تھے۔ گو کشی کے ذریعہ مذہبی فساد بھڑکانے کا اس سے بہترین موقع نہیں تھا۔ مسٹر راج بھر نے کہا "اس بات کو میں نے پہلے بھی کہا تھا۔ ہم صحیح بات کرتے ہیں۔ہم پالیسیوں کی مخالفت نہیں کرتے ہیں۔ ہم غلطیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ یہ غلط ہو رہا ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے. "

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close