اترپردیشتازہ ترین خبریں

بلند شہر میں دردناک حادثہ، سڑک کنارے سو رہے یاتریوں کو بس نے کچلا

اترپردیش میں بلند شہر کے نرورا علاقے میں ایک بس نے سڑک کنارے سو رہے 7 یاتریوں کو کچل دیا، جس سے تین لڑکیوں اور چار خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار نے یہاں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایاکہ ماتا ویشنو دیوی کے درشن کرنے کے بعد یاتریوں کی بس رات تقریبا ڈیڑھ بجے نرورا رابطہ سڑک پر پہنچی۔ ڈرائیور نے بس کو وہاں روک دیا۔ اس دوران تین خواتین اپنی بیٹیوں کے ساتھ جبکہ ایک بزرگ خاتون بھی ان کے ساتھ سڑک کنارے سوگئی۔ کچھ دیر بعد ایک دوسری یاتریوں کی بس کے ڈرائیور نے گنگا گھاٹ جانے کے لئے بس موڑی اور آگے بڑھا، اس نے سڑک کنارے سو رہے یاتریوں کو نہیں دیکھا اور انہیں کچل دیا۔

انہوں نے بتایاکہ اس حادثے میں ہاتھرس سے تعلق رکھنے والے میهندر کی 65 سالہ اہلیہ پھول متی، ادھے ویر کی اہلیہ 32 سالہ مالا دیوی اور اس کی تین سالہ بیٹی کلپنا کے علاوہ فیروز آباد کے سرناتھ سنگھ کی 35 سالہ اہلیہ ساویتری اور پانچ سالہ بیٹی يوگتا کے علاوہ علی گڑھ کے رہنے والے جتیندر کمار کی اہلیہ 22 سالہ رینو اور چار سالہ بیٹی کماری سجنا کی موت ہوگئی۔ اس سلسلے میں باضابطہ کاروائی کی جا رہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close