اترپردیشتازہ ترین خبریں

بلند شہرواقعہ: مفرور ملزم سوربھ پائل کو ایس ٹی ایف نے کیا گرفتار

اترپردیش کی اسپشل ٹاسکت فورس(ایس ٹی ایف) نے بلند شہر کے پرتشدد واقعہ میں پولیس کو مطلوب چل رہے ملزم سوربھ پائل کو جمعرات کو سیانہ علاقے میں گرفتار کر لیا۔

ایس ٹی ایف کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشک سنگھ نے بتایا کہ بلند شہر کے سیانہ علاقے میں گذشتہ تین دسمبر کو گئوکشی کی خبر کے بعد پھوٹ پڑنے والے تشدد میں نامزد ملزم سوربھ پائل کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیانہ علاقے میں تشدد کے واقعہ میں مطلوب ملزموں کو گرفتاری کی ذمہ داری ایس ٹی ایف کی نوئیڈا اکائی کے افسران کو دی گئی ہے۔ اس ضمن میں مخبر سے موصول اطلاع کے بعد واقعہ میں شامل پولیس کو مطلوب چل رہے ملزم سوربھ پائل کو بُگراسی روڈ، لوہے کا پل کے نزدیک سے گرفتار کرکے اسے سیانہ تھانہ لے جایا گیا۔

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ 26 سالہ گرفتار ملزم نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ اس نے دون کالج، دہرہ دون سے بی بی اے کیا ہے آگے کی کاروائی مقامی تھانے کی پولیس کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ تین دسمبر کو سیانہ علاقے میں گئوکشی کی خبر کے بعد پیش آئے تشدد میں سیانہ کوتوالی انچارج سب انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ اور ایک نوجوان سُمت کی موت ہوگئی تھی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close