آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے 40 افراد ہلاک، 300 سے زائد افراد لاپتہ

برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاک افراد کی تعداد 40 ہوگئی، جبکہ پانی کے ریلے میں بہنے والے 300 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، 170 افراد کو بچا لیا گیا اور 23 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں ڈیم ٹوٹنے کا حادثہ جمعہ کو پیش آیا، ڈیم کے اطراف کی عمارتیں، گاڑیاں اور سڑکیں ڈیم سے نکلنے والے پانی اور کیچڑ سے بھر گئیں۔ لاپتہ ہونے والے افراد میں ڈیم کے نزدیک کان میں کام کرنے والے کان کن شامل ہیں، امدادی کارروائیوں کے لئے فوج اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جا رہی ہے۔

وہاں کے گورنر روميو جیما نے وعدہ کیا ہے کہ حادثے کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا. کان کی ملکیت برازیل کی کمپنی ‘ویل’ کے پاس ہے جو اس کا آپریشن بھی کرتی ہے. جمعہ کی دوپہر کو جب ڈیم منہدم ہوا تو ملازم کھانا کھا رہے تھے. دیکھتے ہی دیکھتے پورا ڈھانچہ منہدم ہو گیا اور ہر طرف ملبہ ہی ملبہ نظر آنے لگا.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close