بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بختیار پور ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے گوپال نارائن سنگھ نے بہار میں بختیار پور ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے نالندہ سے وابستہ کوئی نام رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بختیار خان خلجی حملہ آور تھا اور اس نے نالندہ کو جلا دیا تھا۔ اس کے نام پر ریلوے اسٹیشن کا نام بہار پر ایک دھبہ ہے۔ اسے ختم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ بختیار خان خلجی نے نالندہ کی کتابوں کو جلا دیا تھا جس کے باقیات اب بھی مل رہے ہیں۔

انا ڈی ایم کے کے اے وجے کمار نے کہا کہ ہندوستان کے جنوبی سرے پر واقع کنیا کمار ی کو تروینی کے طور پر ڈیولپ کیا جانا چاہئے۔ کنیا کماری پر لاکھوں ملکی اور غیر ملکی سیاح پہونچتے ہیں۔ اس سے تمل ناڈو اور کیرل کو فائدہ ہوگا اور غیر ملکی زر مبادل حاصل ہوگا۔ کانگریس کے حسین دلوائی نے ممبئی میں غیر قانونی تعمیرات پر روک لگانے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close