Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آردلی نامہ

10برسوں سے یورپ سے اسلحہ اسمگل کر رہے تھے دو بھائی، ایئرپورٹ پستول کیس میں بڑا انکشاف

(پی این این )

نئی دہلی :حال ہی میں گروگرام کے ایک جوڑے کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 45 پستول کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اب اس کیس کی تحقیقات میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ 

تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ملزم منجیت سنگھ اور اس کا چھوٹا بھائی جگجیت سنگھ مبینہ طور پر ایک دہائی سے زائد عرصے سے یورپ سے ہینڈ گنز بھارت درآمد کر رہے تھے۔ اسلحے کی اسمگلنگ مبینہ طور پر ان کے آسٹریا اور گڑگاو¿ں کے دفاتر اور رہائش گاہوں سے ٹیکسٹائل کے کاروبار کی آڑ میں کی گئی۔

11 جولائی کو، جگجیت اور اس کی بیوی جسوندر کو آئی جی آئی ایئرپورٹ پر 22 لاکھ روپے کی 45 پستولوں کے ساتھ پکڑا گیا۔ یہ جوڑا ویتنام سے آیا تھا۔ تفتیش کے دوران اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب محکمہ کسٹم کو اس کے دو ٹرالی بیگز میں رکھا گیا اسلحہ ملا۔ 18 جولائی کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے منجیت کو دوارکا سے فرانس سے اسلحہ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ کسٹم حکام نے کہا تھا کہ منجیت بھی اسی وقت آئی جی آئی ایئرپورٹ پہنچ گیا تھا اور ہتھیار جگجیت کو سونپے تھے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close