اپنا دیشتازہ ترین خبریں

باپو کا پیغام ہے، تشدد کا جواب کبھی تشدد نہیں ہوتا: گہلوت

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ذریعہ اپنایا گیا سچائی اور عدم تشدد کا راستہ ہی ملک اور دنیا میں امن و چین کی حفاظت کرسکتا ہے۔

مسٹر گہلوت نے آج یہاں مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی کے موقع پر منعقد ’میں بھی گاندھی ہوں‘ پروگرام میں اسکولی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچائی کے راستے پر چل کر تشدد کا مقابلہ عدم تشدد سے کرتے ہوئے بغیر خون خرابے سے آزادی دلوانا،باپو کا ہی کرشمہ تھا۔انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کی سوچ اور خیالات ونظر یات آج بھی زندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ مہاتما گاندھی کا نام لینے لگے ہیں،انہیں باپو کو دل سے اپنانے کی ضرورت ہے،دماغ سے نہیں۔مہاتما گاندھی کے پسندیدہ بھجنوں کا ایک ایک لفظ ان کی زندگی کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ گاؤں-شہر ،غریب امیر،طلبہ اور عام لوگ باپو کے پیغام کواپنی زندگی کا جز بنالیں اور ایک دوسرے کو اس کےلئے تحریک دیں۔انہوں نے کہا کہ باپو کے ساتھ ساتھ مولانا عبدالکلام ،سردار پٹیل وغیرہ کے خیالات نے ہمارے ملک کو ایک دھاگے میں باندھے رکھا ہے۔
مسٹر گہلوت نے پروگرام میں بچوں کے باپو کی طرح لباس پہننے پر پسندیدگی کا اظہار کیا اور پروگرام کا انعقاد کرنے والی تنظیموں کی کوشش کی ستائش کی۔
یواین آئی۔اےایم۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close