اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بال ٹھاکرے کی برسی پر کانگریس،این سی پی کےساتھ بی جے پی کا بھی خراج عقیدت

شیوسینا کے بانی آنجہانی بال ٹھاکرے کی آج ساتویں برسی پر پہلی بار کانگریس اور این سی پی نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا، بی جے پی بھی موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے شامل ہوگئی۔ اس سے قبل ادھو ٹھاکرے کیساتھ ان کے اہل خانہ نے بھی شیواجی پارک پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ ان کی برسی کے پیش نظر ممبئی اور مہاراشٹر بھر کے ہزاروں شیوسینا وسطی ممبئی کے شیواجی پارک واقع شیو تیرتھ پہنچے اور شیوسینا کے بانی اور شعلہ بیان رہنماکو یاد کیا۔ این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل ،سابق نائب وزیراعلی چھگن بھجبل اور جتیندر اوھاڑ شیوتیرتھ نامی بال ٹھاکرے کی یادگار پر پہنچے۔ بال ٹھاکرے کیساتھ ابتدائی دور سے ساتھ رہے اور پھر باغی ہوکر کانگریس میں شامل ہوگئے تھے، آج بال ٹھاکرے کو یاد کرتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوگئے۔

این سی پی صدر شردپوار نے پنے میں ٹھاکرےکو خراج عقیدت پیش کیا۔کہاکہ انہوں نے ہمیشہ مراٹھی مانس یا مراٹھی لوگوں کے حق کے لیے آواز بلند کی، کانگریس لیڈر بھائی جگتاپ بھی یادگار پر پہنچے۔ آج ادھو ٹھاکرے اپنی اہلیہ ریشمی اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ شیواجی پارک پہنچے۔ سن کے بعد سابق وزیراعلی فڑنویس اور سابق وزیر ونود تاوڑے اور پنکجا منڈے بھی ان میں شامل ہیں۔ انہوں نے اس احاطے میں داخلہ نہیں لیا اور بیرونی حصہ سے واپس لوٹ کر چلے گئے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close