Khabar Mantra
اترپردیش

سہارنپو ریلوے اسٹیشن پر نصب ہوںگی پی وی سی مشینیں

دیوبند:ریلوے اسٹیشنوں کو پلاسٹک سے پاک کرنے کی مہم میں اب سہارنپور بھی جڑ گیا ہے ، اسٹیشن پر دہلی، چنڈی گڑھ کی طرح 4پلاسٹک بوتل کریشر مشین نصب کی جائے گی ، یہ مشینیں خالی پانی کی بوتلوں کو ری ñسائیکل کریں گی اور یہ مشینیں سہارنپور اسٹیشن پر پہنچ گئی ہیں۔

ایک مشین اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر بیت الخلا کے نزدیک نصب کی جائے گی ، جب کہ دوسری مشین کو پلیٹ فارم نمبر 2اور 3پر پانی کی مشین کے پاس نصب کیاجائے گا ۔ اسی طرح 2دیگر مشینوں کو پلیٹ فارم نمبر 5اور6برج کے پاس نصب کیا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ مشینوں کے ذریعہ بوتلوں کو ری سائیکل کیا جائے گا ، دو مشینوں کو لگانے کا کام شروع ہوگیا ہے اور جلد ہی یہ مشینیں چلنے لگیں گی۔
محکمہ ریلوے کے افسران کے مطابق بوتل ری سائیکل مشین 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ایک بوتل کو ری سائیکل کردے گی اس کے لئے مسافر کو خالی بوتل کو ڈھکن سمیت مشین میں ڈالنا ہوگا جہاں کنویئر کے ذریعہ کریشر میں بوتل کو ختم کردیا جائے گا۔
بوتل ری سائیکل مشین میں خالی بوتل کو کریشر کر ٹکڑوں میں تبدیل کردے گی۔ اس سلسلہ میں محکمہ ریلوے کے سی ایم آئی مہیش ٹھاکر نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن کے الگ الگ پلیٹ فارموں پر 4پلاسٹک بوتل کریشر مشینیں لگائی جارہی ہیں اور یہ مشینیں مل بھی گئی ہیں ، ان مشینوں کے لگنے سے اسٹیشن پر پانی کی خالی بوتلیں نظر نہیں آئیں گی۔ بوتلوں کو مشینوں سے ری سائیکل کیا جاسکے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close