تازہ ترین خبریںفلمی دنیا

بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور کورونا وائرس کی زد میں

بالی ووڈ کی گلوکارہ کنکا کپور کے بھی کورونا وائرس سے متأثر ہونے کی تصدیق کے بعد راجدھانی لکھنو میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ پورے ریاست میں ابھی تک 23مریض پائے گئے ہیں۔

‘بیبی ڈال میں سونے دی’ اور ‘چٹیا کلائیاں’ جیسے گانوں سے سرخیوں میں آنے والی کنیکا کپور نے وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد قبول کیا ہے کہ اسے لندن سے آنے کے بعد خود کو الگ تھلگ رکھنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ غلطی ہوئی مجھے خود کو کم سے کم 14 دنوں تک سب سے الگ کرلینا چاہئے تھے۔ لیکن میں لوگوں سے ملتی رہی اور رابطے میں آتی رہی۔ گلوکارہ کنکا کپور حال ہی میں لندن سے واپس آئی تھیں جمعرات کو ان کی جانچ کی گئی تو رپورٹ مثبت پائی گئی۔ انہیں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ کنیکا کپور لکھنؤ کی رہنی والی ہیں جبکہ ان کے تین بچے لندن میں پڑھائی کرتے ہیں۔

کنیکا گذشتہ 9 مارچ کو لندن سے واپس لوٹی تھیں اور ممبئی کے چھترپتی شیوا جی ائیر پورٹ پر ان کی اسکریننگ کی گئی تھی۔ وہ 15 مارچ کو سابق رکن پارلیمان اکبر احمد ڈمپی کی پارٹی میں شامل ہوئی تھیں جس میں ایک سو سے زیادہ افراد موجود تھے۔ ان لوگوں سے ہاتھ بھی ملایا اور سیلفی بھی لی۔ اس پارٹی میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمان دشینت سنگھ بھی موجود تھے۔ مسٹر سنگھ راجستھان کی سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے کے بیٹے ہیں کنیکا کے کورونا کی زد میں آنے کی اطلاع کے بعد انہوں نے خود کو بھی الگ۔تھلگ کرلیا ہے۔

اس درمیان کنیکا دیگر پارٹیوں میں بھی شامل ہوئی ہیں۔ تین پارٹیوں میں وہ تقریبا چار سو افراد کے رابطے میں آئیں۔ انہوں نے کہاکہ ممبئی ائیر پورٹ پر اسکریننگ کے بعد انہیں سب کچھ معمول کے مطابق لگا کیونکہ اس وقت اس وائرس کا خطرہ اتنا زیادہ نہیں تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close