اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بالا کوٹ میں جیش محمد کا دہشت گردانہ ٹھکانہ تباہ

حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے بالا کوٹ میں جیش محمد کے ٹھکانے پر فضائیہ کی کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے منگل کی صبح پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائیہ کی کارروائی کی اطلاع دیتے ہوئے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس میں بالاکوٹ جیش محمد کا سب سے بڑا کیمپ تباہ کردیا گیا ہے۔اس کارروائی میں بڑی تعدادمیں جیش محمد کےدہشت گردوں کو تربیت دینے والے سینئر کمانڈروں کو مار گرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جیش محمد مختلف مقامات پر فدائین حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے جس کے لئے اس کیمپ میں نوجوانوں کو تربیت دی جارہی ہے۔ فضائیہ نے اس کارروائی میں جیش محمد کی کمر توڑ دی ہے۔ اس کارروائی میں جہاں بڑی تعداد میں دہشت گردوں میں مار گرایا گیا، وہیں کوئی عام شہری متاثر نہیں ہوا ہے۔اس کیمپ کا آپریشن دہشت گرد سرغنہ مسعود اظہر کا رشتہ دار یوسف اظہر کرتا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close