اترپردیشتازہ ترین خبریں

بارش کا قہر: ریاستی حکومت عوام کو راحت پہنچانے میں ناکام

سماج وادی پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلی اترپردیش اکھلیش یادو نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں پوری طرح سے ناکام بتاتے ہوئے کہا کہ لگاتا ہو رہی بارش سے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

مسٹر یادو نے یہاں جاری اپنے بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے عوام کو سوائے تباہی اور پریشانی کے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ اترپردیش میں مسلسل ہورہی بارش سے معمولات زندگی پوری طرح سے درہم برہم ہے۔ ندیوں میں طغیانی ہے۔ کھیت،گاؤں،مکان سب زیر آب ہیں۔ اب تک 100 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سرکاری اندیکھی کی وجہ سے کئی اضلاع میں سیلاب میں پھنسے لوگوں تک نہ تو راحت پہنچ رہی ہے اور نہ ہی بچاؤ کام ہورہا ہے۔ آدمیوں کے ساتھ مویشیوں تک کی جان خطرے میں ہے۔انہو ں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ریاست میں پہلی بار بارش ہوئی ہے۔ انتظامیہ۔حکومت کو مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہی اس کی تیاری کرلینی چاہئے تھے۔ لیکن حکومت اس میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ حکومت کا دھیان تو سماج کو بانٹنے، نفرت پھیلانے اور کسی بھی طرح ووٹ حاصل کرنے میں رہتا ہے۔ بارش کی وجہ سے بدحالی کا عالم یہ ہے کہ لکھیم پور کھیری میں درخت گرنے سے وزیر تک راستے میں پھنس چکے ہیں۔ رائے بریلی میں پانی بھرنے سے این ٹی پی سی پلانٹ کی ایک یونٹ بند ہوگئی ہے جس سے بجلی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close