تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

بات چیت سے ہو روہنگیا مسئلے کا حل

بنگلہ دیش کی وزیراعطم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعہ روہنگیا بحران کا حل نکالنا چاہتی ہیں۔
وزیراعظم کے پریس سکریٹری احسان الکریم پیر کی شام لندن میں ومبلڈن کے لارڈ احمد کے ساتھ وزیراعظم حسینہ کی ملاقات کے بعد یہ بتایا۔
محترمہ حسینہ نے کہا،’’ہمارے اوپر گیارہ لاکھ روہنگیا کو پناہ دینے کا بہت بڑا بوجھ ہے۔ہم اس مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعہ چاہتےہیں۔‘‘
لارڈ احمدحال میں دولت مشترکہ اور اقوام متحدہ کےلئے برطانیہ کے وزیر مملکت کے طورپر کام کررہے ہیں۔

پریس سکریٹری نے لندن سے فون پر کہا کہ لارڈ احمدا نے روہنگیا معاملے میں ہر ممکن حمایت دینے کی یقین دہائی کی ہے اور کہا کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو اس کا علم ہے۔دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے مسئلے پر بات چیت کرتے ہوئےمحترمہ حسینہ اورلارڈ احمد دونوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور وہ دہشت گردی کی حمایت کبھی نہیں کرتا ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close