تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل

بابر اعظم کی کیریئر کی 11ویں سنچری (115رنز) کی بدولت پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو جیت کےلئے 306 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جہاں ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے کیلنڈ ایئر میں کم ترین اننگز کھیل کر 1000 رنز پورے کرنے کا 32 سال پرانا پاکستانی ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ۔ 24سالہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے کے دوران کیلنڈر ایئر میں اپنی 19ویں اننگز میں 1000ون ڈے رنز مکمل کیے اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کا32سال پرانا ریکارڈ توڑدیا۔

بابر اعظم اب تک رواں سال 2 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ جاوید میانداد نے 1987 میں اپنی 21ویں اننگز میں 1000رنز مکمل کیے تھے۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود سابق کپتان محمد یوسف نے 2002 میں 23 ویں اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے۔ مصباح الحق نے 2013 میں 23 اننگز کھیل کر ہی ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

سابق اوپنر سعید انور نے 1996 میں 25 اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ سابق کپتان عامر سہیل نے 1994 میں 27 اننگز کھیل کر 1000 رنز مکمل کیے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے1996، سابق قومی کپتان انضمام الحق نے 1999 اور محمد یوسف نے 2003 میں 27،27 اننگز کھیل کر ہی کیلنڈر ایئر میں 1000 رنز مکمل کیے تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close