اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بابری مسجد تنازعہ: ثالثی کے ذریعہ 8 ہفتہ میں آئے گا فیصلہ، تین رکنی پینل تیار

سپریم کورٹ نے ایوھیا کے رام جنم بھومی بابری مسجد کے زمینی تنازع کو ثالثی کے ذریعہ حل کرنے کا حکم دیا اوراس کے لئے ایک کمیٹی قائم کی۔

چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے اپنے حکم میں کہا، ’’ہمیں اس معاملے کو حل کرنے کے لئے ثالثی کی راہ اختیار کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نظر نہیں آتی ہے‘‘۔

آئینی بینچ نے سپریم کورٹ کے سابق جج ایف ایم کلی فل کی قیادت میں تین رکنی ثالثی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں سماجی کارکن اور آرٹ آف لونگ کے بانی شری شری روی شنکر اور سینئر وکیل رام پنچو شامل ہیں۔ ثالثی کا کام فیض آباد میں ہوگا، جس کی رپورٹنگ میڈیا نہیں کرسکے گا۔ آئینی بنچ میں جسٹس گگوئی کے علاوہ، ایس اے بوبڈے، جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس ڈی چندرچوڑ اور جسٹس ایس عبدالنظیر شامل ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close