تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

بابراعظم نے توڑا وراٹ کوہلی کا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی میں بنائے تیز ترین ایک ہزار رنز

پاکستان کےنوجوان بلےباز بابراعظم نے کل کھیلےگئے ٹی-ٹوئنٹی میچ میں ایک نیا کارنامہ انجام دیا ہے انہوں نے ٹی-ٹوئنٹی میچوں میں اپنے ایک ہزاررنز مکمل کرلیا ہے. انہوں نے سب سے تیز ایک ہزاررنز مکمل کرنے کے معاملے میں وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ پاکستانی بلےباز بابراعظم نے ٹی-ٹوئنٹی میچوں میں ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی-ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔ انہوں نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے کم اننگز کا سہارا لیا ہے. انہوں نے صرف 26 اننگز میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کئے ہیں. جب کہ بابر سے پہلے یہ کارنامہ انجام دینے کا ریکارڈ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرنے کے لئے 27 اننگز کا سہارا لیا تھا.

اگر ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے کم انگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کی بات کریں تو اب یہ ریکارڈ بابر اعظم کے نام ہو گیا ہے. اس سے پہلے سب سے کم انگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کا نام تھا. اب یہ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں. جبکہ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے بلےبازایرون فنچ کا نام آتا ہے جنہوں نے 29 انگز کا سہارا لیا ہے

خیال رہے کہ اس وقت بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے بلےبازایرون فنچ کا نام ہے اور تیسرے نمبر پر ہندوستانی بلےباز لوکیش راہل کا نام ہے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close