اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اے پی کے کسانوں کا احتجاج 39ویں دن میں داخل

دارالحکومت کے طور پر امراوتی کو ہی برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اے پی کے امراوتی کے کسانوں اور خواتین کا احتجاج 39 ویں دن میں داخل ہوگیا۔

خواتین نے وینکناکونڈکو مندڈم سے ویلگاپوڑی تک پدیاترا کی۔ دارالحکومت کے علاقہ تُلورواور دیگر دیہاتوں سے کسانوں، زرعی مزدوروں نے بڑے پیمانہ پر اس یاترا میں حصہ لیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ امراوتی کو ہی دارالحکومت کے طور پر برقرار رکھے۔ ان کسانوں کے ہاتھوں میں پرچم تھے اور وہ مخالف حکومت نعرے بازی کر رہے تھے۔ اپنی مطالبہ کی حمایت میں کسانوں نے باجہ بھی بجایا اور مختلف گیت بھی سڑکوں پر گائے۔ کسانوں نے مطالبہ کیا کہ تین دارالحکومتوں کی تجاویز سے فوری دستبرداری اختیار کی جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

کسانوں نے الزام لگایا کہ تین دارالحکومتوں کے اعلان کے ذریعہ وزیراعلی ریاست کو تقسیم کررہے ہیں۔ کسانوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے اس قدم کو فوری طور پر واپس لے۔ اس احتجاج کے موقع پر مختلف مقامات پر پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close