اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر سیاسی پارٹیوں کا خراج عقیدت

مرکزی وزرائے اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی اور کانگریس اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے سابق صدر اور بھارت رتن ڈکٹر اے پی جے عبدالکلام کی چوتھی برسی پر سنیچر کو انہیں یاد کیا اور زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر قانون روی شنکر پرساد، وزیر برائے خواتین اورفلاح وبہبود و اطفال اسمرتی ایرانی وغیرہ نے میزائل مین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت، مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی، پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ، دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال، اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور آندھرا پردیش کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی شامل تھے۔ کانگریس اور بی جے پی نے سابق صدر کو یاد کیا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ہمارے سابق صدر اور بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر انہیں خراج عقیدت۔ وہ غیر معمولی سائنسداں اور دوسرے کو تحریک دینے والی شخصیت تھے، جن کی شخصیت لاکھوں لوگوں کو آج بھی ترغیب دیتی ہے۔‘‘

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close