اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اے پی جے عبدالکلام نے دیا تھا چندریان 2 کا مشورہ

سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جو ایرو سائنس داں تھے، نے دس سال قبل چندریان 2 کا اسرو کو مشورہ دیا تھا۔ 2008 میں چندریان 1 نے چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کو پایا تھا۔ اس کی تصدیق امریکی خلائی ادارہ ناسا نے بھی کی تھی۔

ڈاکٹر کلام نے ممبئی میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرو اور ناسا کو چاہئے کہ وہ چندریان 2 مشن میں robotic penetrator لگائے تاکہ چاند پر پانی کے سالموں کی موجودگی کے بارے میں تجزیہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسرو اور ناسا دونوں کو چندریان 2مشن پر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے امریکہ کے کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی امریکہ کے دورہ کے دوران ہوئے تبادلہ خیال کے سیشن میں یہ مشورے دیئے تھے۔

ڈاکٹر کلام نے خلائی سائنس دانوں کو یہ بھی مشورے دیئے تھے کہ وہ 2050تک ایک کیلوگرام کی خلائی گاڑی تیار کریں اور اس کے مصارف 20 ہزار امریکی ڈالر سے گھٹاکر 2000 امریکی ڈالر کئے جائیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close