اپنا دیش

اے جی آر معاملہ: ووڈافون-آئیڈیا کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت

سپریم کورٹ نے پیر کو ایڈجسٹڈ گراس انکم ( اے جی آر) بقایا ادائیگی کے معاملے میں فوری طور پر 2500 کروڑ روپے اور جمعہ تک 1،000 کروڑ روپے جمع کرنے کا ووڈافون- آئیڈیا کی تجویز ٹھکرا دی۔ ساتھ ہی کمپنی کے خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہیں کئے جانے کی یقین دہانی بھی نہیں کرائی۔

جسٹس ارون مشرا، جسٹس ایس عبدل نظیر اور جسٹس مسٹر ایم آرشاہ کی بنچ نے ووڈا فون-آئیڈیا کی جانب سے پیش سینئر وکیل مکل روہتگی کی تجویز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ مسٹر روہتگی نے بینچ سے کہا تھا کہ کمپنی نے اے جی آر کے قانونی بقایا رقومات میں سے پیر کو 2،500 کروڑ روپے اور جمعہ تک 1،000 کروڑ روپے ادا کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اس کے خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہیں کی جائے، لیکن عدالت میں اس بارے میں کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔ یاد رہے کہ ووڈافون-آئیڈیا پر تقریبا 53 ہزار کروڑ روپے کا قانونی بقایا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close