اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اے آئی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے کے اراکین راجیہ سبھا سے معطل

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے کاویری ندی پر باندھ کے مسئلے کے سلسلے میں سرمائی اجلاس کے پہلے دن سے ہی روز ہنگامہ کرنے والے اے آئی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے کے 12اراکین کو آج دن بھر کےلئے ایوان سے معطل کردیا۔

لنچ کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اے آئی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے کے اراکین روز کی طرح نشست کے نزدیک آکر شوروغل کرنے لگے۔چیئرمین نے ان سے اپنی نشستوں پر لوٹنے کی اپیل کی لیکن ان پر اس کا اثر نہیں ہوا جس کے پیش نظر ایوان کی کارروائی پہلے 15منٹ اور بعد میں تین بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

اس سے پہلے مسٹر نائیڈو نے ہنگامہ کرنے والے اراکین کو وارننگ دی کہ انہیں ایوان کے ضابطے کے اصول نمبر 255کے تحت معطل کیا جاسکتاہے۔انہوں نے دیکھا کہ اراکین پر اس کا کوئی اثر نہیں ہواتو انہوں نے اے آئی اے ڈی ایم کے کے نونیت کرشنن،وجیلا ستیاناتھن،این گوکل کرشنن،وی میترین،متھوکروپن،اے کے سیلوراج،سبرمنیم اور اے وجے کمار اور ڈی ایم کےکے تروچی شیوا،کنی موجھی،آر ایس بھارتی اور ٹی ایس الینگووان کو دن بھر کےلئے ایوان سے معطل کردیا۔انہوں نے اراکین سے کہا کہ وہ فوری طورپر ایوان سے باہر چلے جائیں۔

اس کے بعد انہوں نے دو بج کر 14منٹ پر ایوان کی کارروائی 15منٹ کےلئے ملتوی کردی۔ ایوان کی کارروائی پھر سے شروع ہونے پر بھی اے آئی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے کے اراکین نعرے بازی کرنے لگے اس پر ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کارروائی تین بجے تک کے لئےملتوی کردی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close