اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اے آئی اے ڈی ایم کے رکن پارلیمان سڑک حادثہ میں ہلاک، ڈرائیور زخمی

تمل ناڈو میں ویلوپورم ضلع کے تنڈی ونم میں سنیچر کی صبح ایک سڑک حادثہ میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے رکن پارلیمان ایس راجندرن کی موت ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مسٹر راجندرن وزیراعلی ای کے پلانی سوامی اور نائب وزیراعلی او پنیرسیلوم کے ساتھ پی ایم کے کے بانی ڈاکٹر رام داس کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرنے کیلئے ان کی تیلاورم میں واقع رہائش گاہ پر گئے تھے۔ ڈاکٹر رام داس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے اے آئی اے ڈی ایم کے اور پی ایم کے کے مابین اتحاد کے سلسلہ میں اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

تقریب کے بعد مسٹر راجندرن ٹنڈی ونم گیسٹ ہاوس میں رکے تھے اور آج صبح اپنی کار سے چنئی کے لئے روانہ ہوئے۔ انکی کار حد بصارت بہت کم ہونے کی وجہ سے ٹنڈی ونم تھانہ کے نزدیک ایک ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں مسٹر راجندرن بری طرح زخمی ہوگئے۔ انہیں ٹنڈی ونم سرکاری اسپتال میں لے جایا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی موت ہوگئی۔

حادثہ میں کار کے ڈرائیور انبو سیلوم اور مسٹر اجندرن کے ایک رشتہ دار تمل سیلوم بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا تنڈی ونم اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ مسٹر راجندرن کے جسد خاکی کو ویلوپورم کے نزدیک واقع ان کے آبائی مقام اتناروپیٹ لے جایا جائے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close