اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ای ڈی کو نہیں ملی چدمبرم کی حراست، 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجے گئے

سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ دہلی کی راوج ایونیو کورٹ نے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا ہے۔ اگرچہ ایک دن کی حراست بڑھانے کی ای ڈی کی عرضی کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔

ای ڈی نے چدمبرم کی ایک دن کی اور حراست مانگی تھی، لیکن کورٹ نے ای ڈی کو ملی 13 دن کی حراست کے بعد اسے اور بڑھانے سے انکار کر دیا۔ سماعت کے دوران راوج ایونیو کورٹ میں ای ڈی نے کہاکہ چدمبرم سے زیادہ وقت تک پوچھ گچھ نہیں ہو پائی۔ فی الحال اور کچھ سوالات کے جواب ای ڈی کو چدمبرم سے چاہئے، اس وجہ سے ایک دن کی حراست کو بڑھایا جائے۔

ای ڈی کی جانب سے پیش ہوئے وکیل تشار مہتا نے کہاکہ ایک دن کی حراست اور بڑھانے کے لئے قانونی حق ہمارے پاس ہے اور کورٹ کو ہم وجہ بھی تحریری طور پر دے رہے ہیں۔ چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے ای ڈی کے مطالبہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیا 14 دن کی حراست کے دوران کسی سے آمنا سامنا نہیں کرایا، ہر دن کی کہانی ای ڈی کی ایک ہی ہے۔ کپل سبل نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ ہر بار حراست بڑھانے کیلئے ایک ہی وجہ بتایا جاتا ہے، ہم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہے کہ چدمبرم کی میڈیکل رپورٹ کو دیکھا جائے۔

ای ڈی نے مزید کہاکہ ہم نے آئی این ایکس معاملے میں کئی لوگوں کو سمن جاری کیا، چدمبرم بہت متاثر کن شخصیت ہیں، لہٰذا دوسرے ملزمان کو ای ڈی تک پہنچنے سے روک بھی سکتے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close