اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ای ڈی نے بیکانیر زمین سودے معاملے میں رابرٹ کو کیا طلب

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی )نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے داماد اور صنعت کار رابرٹ واڈراکو بیکانیر کے كولايت علاقے میں ہوئے زمین کے سودے سے متعلق معاملے میں جمعہ کو سمن بھیج کر ان سے دسمبر کے پہلے ہفتے میں جانچ ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔ ای ڈی کے ایک سینئر افسر نے یہاں یہ اطلاع دی۔ ای ڈی نے اس معاملے میں ستمبر 2015 میں پی ایم ایل اے کے تحت ایک فوجداری مقدمہ درج کیا تھا۔

ایجنسی کے اہلکار نے کہا کہ ای ڈی نے مسٹر واڈرا سے دوبارہ پوچھ گچھ کرنے کے لئے انہیں نوٹس بھیجا ہے اور ان سے دسمبر کے پہلے ہفتے میں ذاتی طور پر پیش ہونے کےلئے کہا ہے۔جانچ ایجنسی نے پہلے بھی اس معاملے میں مسٹر واڈرا کو طلب کیا تھا لیکن وہ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ مسٹر واڈرا کا نام ابھی تک ای ڈی کے کسی بھی معاملے میں ملزم کے طور پر شامل نہیں کیا گیا ہے۔ان سے پہلی بار اس معاملے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close