تازہ ترین خبریںدلی نامہ

ای وی ایم۔وی وی پی اے ٹی میں عدم مطابقت پر الیکشن منسوخ کیا جائے: عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے کہاکہ اگر الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور وی وی پی اے ٹی کے ووٹوں کی گنتی میں عدم مطابقت سامنے آئے تو لوک سبھا انتخابات منسوخ کردیا جانا چاہئے۔

مسٹر سنگھ نے مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی کے ایکزٹ پول کو ’لفاظی‘ قرار دیئے جانے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے تمام اپوزیشن جماعتوں کے متحد، مضبوط اور بہادر بنے رہنا چاہئے۔ کیا ای وی ایم حقیقی کھیل ہے؟ کیا ایکزٹ پول پیسے لیکر کئے گئے ہیں؟ بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک، دہلی اور مغربی بنگال تما م مقامات پر بی جے پی کی جیت کا ہی اندازہ لگایا گیا ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟ اگر ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے ووٹوں میں فرق پایا جاتا ہے اپوزیشن جماعتوں کو لوک سبھا انتخابات منسوخ کرنے کی مانگ کرنی چاہئے۔

محترمہ بنرجی نے ایکزٹ پول پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پیر کو کہا تھا کہ میں ایکزٹ پول کی لفاظی میں یقین نہیں رکھتی۔ کھیل یہ ہے کہ ای وی ایم میں گڑبڑی کی جائے یا انہیں بدل دیا جائے۔ میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ متحد، مضبوط اور بہادر بنے رہیں۔ ہم یہ لڑائی متحد ہوکر لڑیں گے۔ خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 23مئی کو ہوگی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close