بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

ایگزٹ پول کے برخلاف ہوں گے نتائج: آرجے ڈی

راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) نے مختلف ایجنسیوں کے ایگزٹ پول کے اندازے کو پوری طرح سے خارج کرتے ہوئے آج دعویٰ کیا کہ انتخابی نتائج ٹھیک اس کے برخلاف ہوگا۔

آرجے کے ریاستی ترجمان چترنجن گگن نے یہاں کہاکہ ایگزٹ پول میں سال 2019 کے لوک سبھا انتخاب کے جو ممکنہ نتائج دکھائے گئے ہیں وہ قطعی قابل اعتماد نہیں ہیں۔ خاص کر بہار کے متعلق میں جو دکھایا گیا ہے وہ کہیں نہ کہیںتعصب پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تئیس مئی کو رائے شماری ہوگی تب نتائج ایگزٹ پول کے اندازے کے مخالف ثابت ہوگا۔

آرجے ڈی لیڈر نے کہاکہ قبل میں بھی زیادہ تر ایگزٹ پول کے اندازے غلط ثابت ہوچکے ہیں۔ سال 2015 کے بہار اسمبلی انتخاب میں زیادہ تر ایگزٹ پول کے اندازے میں قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے ) کو اکثریت ملے گی بتایا گیا تھا جبکہ آرجے ڈی زیر قیادت مہا گٹھ بندھن کو دو تہائی سے زیادہ سیٹوںپر کامیابی ملی۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح سال 2015 میں دہلی اسمبلی کے انتخاب میں مسٹر اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی ( عاپ) کو ایک سیٹ ملنا بتایا جارہا تھا لیکن اسے 70 میں سے 67سیٹیں ملیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close