Khabar Mantra
اترپردیش

دونائب وزرائے اعلیٰ مل کر ایک افسرکا بھی نہیں کراسکتے تبادلہ

 رام پور:تاریخی قلعہ کے میدان میں سماج وادی پارٹی کے قومی صد ر اکھلیش یادونے سماج وادی پارٹی کے ضمنی اسمبلی چنائوکے امیدوار محمد عاصم راجہ کی حمایت میںہوئے جلسے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ قانون چلاناہم جانتے ہیں۔بھاجپاقانون نہیںجانتی ہے۔ بھاجپامیں ہرقوم ،برادری اورمذہب والوں کا استحصال ہورہاہے۔ لوگ سماج واد ی پارٹی کے دور کو یادکررہی ہے۔کیوںکہ اب وہ زیادتیاںسہتے سہتے پریشان ہوگئے ہیں۔ اترپردیش غنڈہ پردیش بن چکا ہے ۔ حیرت ہوتی ہے کہ سینئر لیڈراعظم خاںکو محض اس لئے بھاجپانے جیل رسیدکرایاکہ انہوںنے تعلیم کامرکز محمدعلی جوہریونیورسٹی کاقیام کرایا۔ ان پر لا تعداد مقدمات قائم کرائے۔ کم سے کم سوچناچاہئے تھابھاجپاکووہ یہ کیاکرنے جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ جو دو نائب وزیراعلیٰ گھوم رہے ہیںایک کا محکمہ لے لیا گیا ہے۔ سی ایم او یا کسی افسرکا تبادلہ نہیںکراسکتے ۔ اچھاہے آجائیں۔100ارکانِ اسمبلی دے کر وزیراعلیٰ بنوادیںگے۔ دو نائب وزیراعلیٰ ہوکر کچھ نہیںہیں۔ اکھلیش یادو نے کہاکہ ہمیں اب نفرت کا جواب 5دسمبرکو اپنے ووٹ کی طاقت سے دیناہے ۔ انہوںنے کہاکہ عاصم راجہ کو کامیاب بنائیںاور اپنی طاقت کااستعمال ووٹ کے ذریعے کریں۔ تب انقلاب آئے گا۔ حالات آتے جاتے ہیں۔ بھاجپاکو ہوش میں رہنا چاہئے۔بھیم آرمی کے چیف چندرشیکھرآزاد نے کہاکہ میںکل سے یہاںانتظامیہ کاظلم وستم دیکھ رہا ہوں۔کس طرح لوگوںکو ڈرایادھمکایا جار ہا ہے ۔ انتظامیہ سے کہنا چاہتا ہوںکہ سماج وادی پارٹی نہیںہاررہی ہے۔ اب اس سے بڑی اسکیم یہی ہوسکتی ہے انتخابی کمیشن کو بھاجپاکے دفترمیںلاکر بس کامیابی کاسرٹیفکیٹ دے دیں ۔رام پور کی تاریخ میں عاصم راجہ کی جوجیت ہوگی وہ خود اپنے آپ میںایک تاریخ بنے گی۔ سرکارآپ سے کھیل رہی ہے۔ آپ اس کو بخوبی سمجھ لیںکہ ہمیں کچھ نہیںکرناہے چاہیں۔کتنی بھی مصیبتیںآئیںہم مقابلہ کریںاورووٹ ڈالیں۔ یہ الگ بات ہے کہ جس کی سرکارہوتی ہے اس کی پولیس ہوتی ہے۔ ہمیںبھاجپاکی نیتیوںپرپانی ڈالنا ہے۔بہت شرم کی بات ہے بے قصوروںکو جیل بھیجاجارہاہے اورمجھے بھی راسوخہ لگاکر جیل بھیج دیا گیا اور 16 مہینے میںجیل رہا۔اوراس سے بڑی کیا زیادتیاں ہوں گی۔ سابق رکنِ اسمبلی اور سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری محمداعظم خاںنے اپنے جذباتی خطاب میںکہاکہ یہ وہی رام پورہے جہاںکانواب اپنی گاڑیوںکو نکلنے کے لئے چھوٹے چھوٹے دروازے،اللہ کے گھرسے اونچی اپنی عمارت، عیاشی کے لئے قلعہ کامیدان بناچکاتھا۔ یہ وہی جگہ ہے جہاںمیراقتل کرنے کے لئے سینے پر طمنچے بھی رکھ دئے مگر میںہلاک نہیںہوسکا۔ کہاکہ میںلوگوںسے کہتاہوںکہ تم نے صرف سناہے خداہے مگرمیںنے خداکو بہت قریب سے دیکھا ہے ۔ سرکار کی نفرت کا عالم یہ ہے جامع مسجدمیںعیدکی نمازمیں ایک صف بھی نہیںبھرسکی اور عیدگاہ بن رہی ۔ میرے رام پورکے لوگوںکے ساتھ اس قدرظلم کیاجارہاہے کہ خداکی پناہ ، مہینوںسے سابق چیرمین جیل میں ہیںمیںخود27مہینے اپنے بیٹے اوربیوی کے ساتھ رہاہوں۔ اعظم خاںنے کہاکہ ظلم کی داستان کو دوہرایانہیںجائے گا۔ اس کے لئے چاہیںہمیںکتنی بھی تکالیف کاسامناکرناپڑے ہم 5دسمبرکو سائیکل والے خانے پر مہرلگاکر عاصم راجہ کو کامیاب بنائیں گے ۔ سرکار کے ظلم کو اب برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اب ہمارا وقت آنے والاہے۔ سماج وادی امیدوار محمد عاصم راجہ نے کہاکہ نفرت کی سیاست کو ختم کریں۔ ہندومسلم کی سیاست اب چلنے والی نہیںہے۔ بہت ظلم جھیل رہے ہیں۔ ایمرجنسی سے زیادہ بدتر حالات چل رہے ہیں۔ مگرہمیں اپنے رام پورکی گنگاتہذیب کو باقی رکھنے کے لئے سماج واد ی پارٹی کو ہی کامیاب بنانا چاہئے ۔ اس موقع پر قومی لوک دل بلجیت سنگھ بٹو،رکنِ پارلیمنٹ مرادآباد ڈاکٹر ایس ٹی حسن، ارکانِ اسمبلی نصیراحمدخاں، عبداللہ اعظم خاں،چیرپرسن نگرپالیکاپریشدفاطمہ جبیں، ادیب اعظم نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر بڑی تعدادمیںمردوخواتین موجودرہے۔ نظامت کے فرائض فرحان خاںنے کیا ۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close