اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ایک طرف بن رہا رام کا مندر، دوسری طرف جل رہی سیتا: ادھیر رنجن چودھری

پارلیمنٹ میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے جمعہ کے روز لوک سبھا میں اناؤ میں عصمت دری کی شکار کو زندہ جلائے جانے کا مسئلہ اٹھایا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہندوؤں کے رام کا مندر بن رہا ہے اور دوسری طرف سیتا کو جلایا جا رہا ہے۔

اناؤ سانحہ کا لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران ذکر کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ اتر پردیش ابھی ادھر م پردیش بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں پولیس نے ریپ ملزمین کو گولی سے اڑا دیا ہے۔ اتر پردیش میں ضمانت پر رہا ملزم ریپ متاثرہ کو جلا رہے ہیں۔ چودھری نے کہا کہ آج ‘بابری مسجد’ کو گرائے جانے کی برسی ہے۔ ایک طرف ہندوؤں کے رام کا مندر بن رہا ہے اور دوسری طرف سیتا ماں کو جلایا جا رہا ہے۔ اس پر پارلیمانی امور مملکت ارجن رام میگھوال نے کہا کہ آج بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا مہاپرینروان دیوس ہے، انہیں بھی یاد کر لیا جائے۔

چودھری نے کہا کہ ملک بھر میں حیدرآباد میں ہوئی اجتماعی آبروریزی کی واردات کو لے کر غصہ ہے۔ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اناؤ میں ایک ریپ کی شکار کو ضمانت پر چھوٹ کر آئے ملزم اور اس کے ساتھیوں نے زندہ جلا دیا۔ وہ 95 فیصدجل گئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close