تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

ایکشن میں سی ایم کھٹر، کوڑا اٹھانے والی کمپنی پر لگایا 25 لاکھ روپے کا جرمانہ

ہریانہ میں یہاں ڈمپنگ گراؤنڈ سے باقاعدگی سے کوڑا نہ اٹھانے پر گرین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی پر ریاستی آلودگی بورڈ نے 25 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس سے پہلے یہاں پرانے جیل چوک واقع ڈمپنگ گراؤنڈ سے کوڑا نہ اٹھائے جانے اور صفائی کے نظام کو لے کر مسلسل ملنے والی شکایات کے سبب وزیر اعلی منوہر لال کھٹر آج اچانک یہاں پہنچے اور موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد گروگرام کارپوریشن کے کمشنر امت کھتری کو ڈمپنگ پوائنٹ سے کوڑا اٹھانے میں لاپرواہی برتنے والی کمپنی پر 25 لاکھ روپے کا جرمانہ لگانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گروگرام کی آئیکن شہر ہے اس میں صفائی یقینی بنانے کے لئے ایک نظام بنایا گیا ہے جس کے تحت کمپنی کو گھر گھر کوڑا جمع کرنے، ڈمپنگ پوائنٹ سے روزانہ کوڑا اٹھانے اور کوڑے کا نپٹارہ کو یقینی بنانا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام کو لے کر انہیں گذشتہ کئی دنوں سے مسلسل شکایات مل رہی تھیں جس کی وجہ سے آج انہوں نے گروگرام ضلع کے دورے کا پروگرام رکھا۔ مسٹر کھٹر نے کہا کہ گذشتہ کافی عرصے سے شکایت مل رہی تھی کہ پرانے جیل چوک واقع ڈمپنگ گراؤنڈ سے روزانہ کوڑا نہیں اٹھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے یہاں گندگی مزید پھیلتی ہے۔ کمپنی کو روزانہ کوڑا اٹھانے کی ہدایات دی گئی ہیں اور اگر کمپنی روزانہ صفائی کا مناسب انتظام نہیں کرتی یا پھر ڈمپنگ گراؤنڈ سے کوڑا نہیں اٹھاتی تو مستقبل میں بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

انہوں نے موقع پر ہی مسٹر کھتری کو ہدایت دی کہ وہ صفائی کے کاموں اور ڈمپنگ گراؤنڈ سے کوڑا اٹھانے کا انتظام یقینی بنائیں اور اس کے لئے الگ سے کمیٹی بنائیں۔ یہ کمیٹی ڈمپنگ پوائنٹ کا معائنہ کرے گی اور یہ یقینی بنائے گی کہ ضلع کے ڈمپنگ پوائنٹس سے دن میں کم از کم ایک بار کوڑا ضرور اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی کمپنی کی طرف ڈمپنگ گراؤنڈ سے کوڑا اٹھانے کا انتظام یقینی بنائے گی اور اگر پھر بھی کمپنی کی طرف سے کوڑا نہیں اٹھایا جاتا تو اس کے بعد کمپنی پر دوبارہ جرمانہ لگایا جائے گا۔ کمپنی کے کوڑا اٹھانے کے بارے میں وقتا فوقتا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گروگرام ضلع میں کمپنی کے ساتھ صفائی کا نظام بنانے کا معاہدہ کیا گیا ہے اور اس کے بارے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close