اترپردیشتازہ ترین خبریں

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے مطالبے کے حق میں نیشنل بجرنگ دل نے موٹرسایکل ریلی نکالی

جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں جمعرات کے روز ایودھیامیں رام مندر کی تعمیرکے مطالبے کے حق میں نیشنل بجرنگ دل کے ریاستی یونٹ نے ایک موٹر سائکل ریلی نکالی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے شرکت کی۔ یہ ریلی ایم اے سٹیڈیم جموں سے شروع ہوکر جموں شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے جیول چوک پراختتام کو پہنچی۔ اس دوران بجرنگ دل کے کارکنوں نے ہاتھوں میں بھگوے جھنڈے اُ ٹھا رکھے تھے اور ’جے شری، جے شری رام ‘کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

موٹر سائکل ریلی کی قیادت کر رہے راکیش کمار بجرنگی نے بتایا کہ سنتوں نے جو فیصلہ لیا ہے کہ ایودھیا میں اعظیم الشان مندر بنے اور اُسی فیصلے تحت پورے ملک میں ’دھرم سبھائیں ‘ہورہی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اس سلسلے میں جموں کے پریڈ گرونڈ میں بھی 16 دسمبر کو دھرم سبھا منعقد ہو رہی ہے جس میں ہزروں کی تعداد میں سادھوسنت اور رام بھگت تشریف لا رہے ہیں، اس دھرم سبھا کے لئے لوگوں بالخصوص ہندوؤں کو مدعو کرنے اور انہیں بیدار کرنے کے لئے یہ موٹر سائکل رہلی نکالی گئی ہے، اس رہلی کے ذریعے بجرنگ دل ہندوؤں کو ایودھیا میں رام مند ر بنانے کے متعلق پیغام دینا چاہتا ہے کہ ہندوؤں کی سبھی تنظیمیں اکٹھی ہو کر مرکزی سرکار پر دباؤ بنائیں تاکہ مرکزی سرکار اس کے متعلق قانون بنائے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہو گیا ہے اور سرکار مشترکہ اجلاس بلا کر ایودھیا میں رام مند ر کی تعمیر کے لئے قانون بنائے تا کہ رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہوسکے، جس طرح پارلیمنٹ میں قانون بناکر سوم ناتھ مندر کی تعمیر کی گئی تھی اسی طرز پر قانون بنا کر رام مندکی تعمیر کی جائے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close