اترپردیشتازہ ترین خبریں

ایودھیا معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کیا جائے: مایاوتی

ایودھیا میں مندر کیس پر آنے والے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے پیش نظر بی ایس پی سپریمو نے لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیصلہ جو بھی آئے اس کا احترام کیا جانا چاہئے۔ یہ ملک کے مفاد اور مفاد عامہ میں بہترین اقدامات ہیں۔ اس ساتھ ہی انہوں نے مرکز اور ریاست حکومتوں سے بھی لوگوں کی جانمال اور مذہب کی سیکورٹی کی ضمانت یقینی کرنے کی مانگ کی ہے۔

بدھ کو صبح ٹویٹ میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے لکھا ہے کہ ایودھیا کیس کے تعلق سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آج کل میں ہی آنے کا امکان ہے۔ اس کو لے کر عام لوگوں میں بے چینی اور مختلف خدشات فطری ہیں۔ ایسے میں تمام ہم وطنوں سے خصوصی اپیل ہے کہ وہ کورٹ کے فیصلے کا ہرحال میں احترام کریں یہی ملک کے مفاد اور عوامی مفاد میں بہترین طریقہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ حکمراں پارٹی اور مرکز اور ریاستی حکومتوں کی بھی یہ آئینی اور قانونی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس خاص موقع پر لوگوں کی جان مال اور مذہب کے تحفظ کی ہر قسم کی ضمانت یقینی بنائیں اور عام معمولات زندگی کو متاثر نہ ہونے دیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close