اترپردیشتازہ ترین خبریں

این ڈی اے کو جھٹکا: یوپی کابینہ سے راج بھر نے دیا استعفی، بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لمبے انتظار وکافی گفت و شنید کے بعد سہیل دیو سماج پارٹی(ایس بی ایس پی) نے بی جے پی اور این ڈی اے سے اپنا ناطہ توڑتے ہوئے مشرقی اترپردیش کی 25 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس بی ایس پی سربراہ اوم پرکاش راج بھر جو کہ یوگی کابینہ میں وزیر بھی ہیں استعفی دیتے ہوئے 25 لوک سبھا سیٹوں سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا استعفی نامہ وزیر اعلی کے پرائیویٹ سکریٹری کو بھیجا دیا ہے۔ ایس بی ایس پی پارٹی لیڈروں کے ساتھ پیر کو این ڈے اے سے ناطہ توڑنے کے فیصلے پر غور وخوض کے لئے میٹنگ کرر ہی ہے۔’

پارٹی نے این ڈی اے سےاتحاد ختم کرنے کا فیصلہ بی جے پی کے اس اعلان کے بعد کیا جس میں اس نے ایس بی ایس پی کو صرف ایک لوک سبھا سیٹ گھوسی سے ہی دیا تھا۔ پارٹی سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ ہم نے بی جے پی کے ایک سیٹ کے آفر سے انکار کردیا اور اترپردیش میں 25 سیٹوں پرانتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی جے پی نے راج بھر کو گھوسی پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کے نشان پر انتخاب لڑنے کا آفر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وقتا فوقتا اپنی بے عزتی کے بعد بھی این ڈی اے میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اب پانی سر سے اوپر پہنچ چکا ہے اور اب ہم نے بی جے پی کے خلاف انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک یا دو دنوں کے اندر سارے امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close