اپنا دیشتازہ ترین خبریں

این پی آر کی آڑ میں خطرناک ’گیم‘ کھیلا جا رہا ہے: ممتا بنرجی

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے شمالی مشرقی ریاستوں میں غیر بی جے پی حکومتوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ ”این پی آر“ کی ایکسرسائز شروع کرانے سے”اس میں شامل کچھ نکات“ کو ختم کرانے پر زور دیں۔ این پی آر کے ایکسرسائز پر شک وشبہ کا اظہار کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ ”یہ بہت ہی خطرناک گیم“ ہے۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ والدین کا برتھ سرٹیفکٹ مانگانا دراصل این آرسی کو ہی نافذ کرنے کا کھیل ہے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں بی جے پی و غیر بی جے پی حکومت تری پورہ، آسام، منی پور، اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ این آپی آر کے ایکسرسائز کو شروع کرانے سے قبل اس کے قانون اور اس میں شامل دفعات کو توجہ سے پڑھیں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں اپیل کرتی ہوں کہ یہ وہ نافذ نہ کریں کیوں کہ اس میں بہت ہی خراب دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس حکومت جلد ہی شہریت ترمیمی ایکٹ پر ریزولیشن پاس کرائے گی۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں میڈیا کے ذریعہ خبر ملی ہے کہ اب این پی آر میں والدین کا برتھ سرٹیفکٹ دینا ضروری نہیں ہے۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگر دینا ضروری نہیں ہے تو پھر اس کا حصہ کیوں بنایا گیا ہے۔ اس سوال کو بہر صورت ختم کیا جائے۔ وزیر علیٰ نے کہا کہ جولوگ اپنے والدین کا برتھ سرٹیفکٹ نہیں فراہم کرسکیں گے خطرہ ہے کہ انہیں بعد میں پریشان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سلی گوڑی اور پہاڑی علاقوں کے چار روزہ دورے پر ہیں اور اس درمیان وہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریلیوں کی قیادت بھی کریں گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close