اپنا دیشتازہ ترین خبریں

این آر سی میں جگہ نہیں ملنے کی افواہ سن کر خاتون کی خودکشی

آسام میں سونت پور ضلع کے تیج پور میں ایک خاتون نے قومی شہری رجسٹر (این آرسی) کی آخری فہرست میں اپنے کنبہ کے اراکین کے نام شامل نہیں ہونے کی افواہ سننے کے بعد سنیچر کو مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

این آرسی کی آخری فہرست سنیچر کو جاری کی گئی۔ تیج پور کے ڈولہ باری میں رہنے والی سائرہ بیگم نامی خاتون نے آج صبح ایک کنویں میں کود کر مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔ خاتون کے شوہر شمشیر علی نے بتایا کہ وہ این آر سی کی آخری فہرست کے تعلق سے کل سے تناو میں تھی۔ خاتون کے شوہر اور اس کے دونوں بیٹوں کے نام 30جولائی، 2018کو شائع ہونے والی این آر سی کی فہرست میں نہیں تھے جبکہ اس کا خود کا نام اس میں شامل تھا۔

علی نے دعوی کیا کہ اسے ڈر تھا کہ ایک بار پھر ہمارا نام فہرست میں شامل نہیں ہوگا اور ا سکا تناو وہ جھیل نہیں سکی اور خودکشی کرلی۔ علی نے بتایا کہ اس کا اور اس کے دونوں بیٹوں کا نام این آرسی کی آخری فہرست میں شامل ہے لیکن اسکا پتہ لگانے سے پہلے ہی اس کی بیوی نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ آج جاری ہوئی این آر سی کی آخری فہرست میں 3.11کروڑ لوگوں کے نام شامل ہیں اور 19لاکھ لوگوں کو جگہ نہیں ملی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close