اپنا دیشتازہ ترین خبریں

این آر سی مسودہ 26 جون کو جاری ہو سکتا ہے

گو ہاٹی، (پی این این )
این آر سی کا ایک اضافی مسودہ 26 جون کو جا ری کیا جا ئے گا ۔اس میں کچھ اور لوگوں کے نام بھی شامل کئے جا ئیں گے۔ یہ نام ان لوگوں کے ہیں جنہیں 30جولائی 2018 کو جاری فہرست میں رکھا گیا تھا ،لیکن تصدیق کے بعد انہیں فہرست سے ان کا نام ہٹا دیا گیا تھا۔

سرکاری پریس ریلیز کے مطابق جن لوگوں کا نام اس فہرست میں نہیں ہو گا ،انہیں ایل او آئی (لیٹر آف انفارمیشن ) بھیجا جا ئے گا ۔ایسے لوگوں کے پاس این آر سی سروس سینٹر پر پہنچ کر 11 جو لائی تک اپنا دعوی پیش کرنے کا موقع ہو گا ۔ 31 جو لائی کو جاری کی جا نے والی فہرست سے پہلے ان کے دعوے کی جانچ کی جانچ کی جائے گی۔

فاضل مسودہ این آر سی سروس سینٹر ،ڈپٹی کمشنر ،ایس ڈی او کے دفتر پرجا ری کیا جا ئے گا ۔یہاں گاؤں اور وارڈ کی فہرست بھی موجود رہے گی ۔یہ فہرست آن لائن بھی موجود رہے گی ،جن لوگوں کے نام پہلے فہرست میں تھے اور بعد میں ہٹا ئے گئے ،ان کے نام ’فاضل فہرست سے باہر‘ زمرہ میں شائع کئے جائیں گے ۔31 جو لائی کو جا ری پہلے مسودے میں 2.9 کروڑ لوگوں کے نام تھے ،جبکہ 3,29 کروڑ لوگوں نے اس کے لئے درخواست دی تھی۔تقریباً 40 لاکھ لوگوں کے نام فہرست میں نہیں تھے۔

اس کے بعد 31 دسمبر کو جا ری فہرست میں 1.9کروڑ لوگوں کے نام تھے۔ این آ رسی سپریم کورٹ کی نگرانی میں کام کر رہی ہے۔ آخری فہرست 31 جولائی کو جاری کی جائے گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close