اپنا دیشتازہ ترین خبریں

’ایم آئی ایم‘ لیڈر اکبر الدین اویسی کی طبیعت ناساز، اسد الدین اویسی نے کی دعا کی درخواست

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کے چھوٹے بھائی اکبرالدین اویسی کی طبیعت ناساز ہونے کی خبر ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان کا علاج لندن میں چل رہا ہے۔

یاد رہے کہ اکبرالدین اویسی موجودہ وقت میں تلنگانہ کے چندریان گٹا اسمبلی حلقہ انتخاب سے رکن اسمبلی ہیں. ایسا بتایا جا رہا ہے کہ چندریان گٹا میں ان پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا تھا، حالانکہ اس حملہ میں وہ بال بال بچ گئے تھے، لیکن انہیں کافی سنگین چوٹیں آئی تھیں۔ جس کا علاج لندن میں چل رہا ہے۔ جس کی اطلاع ایم آئی ایم سربراہ اور حیدرآباد کے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے دیتے ہوئے پارٹی کے دیگر لیڈروں اور کارکنان سے اکبرالدین کیلئے دعا کی درخواست کی ہے۔

اسد الدین اویسی نے دار السلام میں منعقدہ عید ملن تقریب کے دوران پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں اور آپ سے دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ آپ اکبرالدین کی صحت کیلئے دعا کریں۔ وہ علاج کیلئے لندن گئے ہیں۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ ان کی صحت ایک مرتبہ پھر سے خراب ہوگئی ہے۔ اللہ انہیں محفوظ رکھیں اور ان کی صحت ٹھیک رکھیں۔

ادھر آندھر پردیش کے وزیراعلی و صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی نے بھی اکبر الدین کی صحت میں جلد سدھار کی دعا کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکبرالدین اویسی کی عاجلانہ صحت یابی اور بہتر صحت کے لئے دعا کرتے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close