بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

ایل جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام چندر پاسوان کا انتقال

لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے سربراہ رام ولاس پاسوان کے چھوٹے بھائی رام چندر پاسوان کا اتوار کو یہاں انتقال ہو گیا۔

مسٹر رام چندر پاسوان 57 سال کے تھے۔ ان کے خاندان میں بیوی سنینا کماری، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ انہوں نے راجدھانی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں دوپہر ایک بج کر 24 منٹ پر آخری سانس لی۔ کئی دنوں سے ان کی حالت نازک بنی ہوئی تھی۔ انہوں نے گزشتہ 11 جولائی کی رات سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد انہیں رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔

مسٹر رام چندر پاسوان حالیہ عام انتخابات میں بہار کے سمستی پور سے لوک جن شکتی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ وہ پہلی بار 1999 میں روسرا سے ممبر پارلیمنٹ بنے تھے، اس کے بعد 2004 میں بھی وہ اسی نشست سے کامیاب رہے تھے۔ سال 2014 اور 2019 میں وہ سمستی پور سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔

بہار کے جموئی سے پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے بھی اپنے چچا رام چندر پاسوان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹر پر بتایا کہ ’’میرے چاچا رام چندر پاسوان جی اب نہیں رہے۔ آج شام 1:24 بجے انہوں نےنئی دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں آخری سانس لی۔ ”

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close