اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ایشیا کا سب سے بڑا باغ ’گل لالہ‘ سیاحوں کے لئے بند

سری نگر میں سیاحوں کی تفریح کے مرکز شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں اور دلکش زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغِ گل لالہ (اندراگاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن) کو اتوار کے روز سیاحوں اور عام لوگوں کے لئے بند کیا گیا۔

محکمہ پھولبانی کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ اندرا گاندھی میموریل ٹیولپ گارڑن میں اب شگوفے اس قدر نہیں کھلتے ہیں کہ اس کو سیاحوں کے لئے مزید دنوں کے لئے کھلا رکھا جائے جس کے پیش نظر باغ کو 28 اپریل اتوار سے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ بتادیں محکمہ پھولبانی کے مطابق باغ گل لالہ میں امسال 51 اقسام کی 12 لاکھ سے زیادہ ٹیولپ گٹھلیاں لگائی گئی تھیں جن میں سے ہی کئی اقسام کی ٹیولپ گٹھلیوں کا پہلی بار وادی میں استعمال کیا گیا تھا۔

ورلڈ ٹیولپ سمٹ سوسائٹی کی طرف سے سنہ 2014 میں دنیا کا دوسرا خوبصورت ترین ‘باغ گل لالہ’ قرار دیے جانے والا ‘ٹیولپ گارڈن سری نگر’ کم از کم ایک ماہ تک سیاحوں کے لئے کھلا رہا جس دوران لاکھوں کی تعداد میں مقامی وبیرونی ملک و دنیا سے آئے ہوئے سیاح لطف اندوز ہوئے۔باغ گل لالہ 31 مارچ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2014 میں جب یہ باغ سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا تھا تو صرف پہلے سات دنوں کے دوران 40 ہزار سے زیادہ سیاحوں نے اس باغ کی سیر کی تھی۔ گذشتہ 11 برسوں میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ ہندوستان کے مختلف کونوں اور غیر ملکی سیاحوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے باغ گل لالہ دیکھنے میں دلچسپی دکھائی۔ اس مختصر عرصے کے دوران اس باغ میں جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری اور بالی وڈ کی کئی فلموں کے نغمے فلمائے گئے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close