اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ایس پی رکن پارلیمان پر لاٹھی چارج پر لوک سبھا میں ہنگامہ

الہ آباد یونیورسٹی میں پولیس کے لاٹھی چارج میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن دھرمیند ر یادو کا سر پھٹ جانے کے معاملہ پر اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے بدھ کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 12بجے تک ملتوی کردی گئی۔

ایوان کی کارروائی صبح گیارہ جیسے ہی شروع ہوئی ، مسٹر یادو نے اترپردیش پولیس کے لاٹھی چارج کا معاملہ ایوان میں اٹھانا چاہا۔ ان کے سر پر پٹی بندھی تھی۔ لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے کہاکہ وہ وقفہ صفر کے دوران انہیں پورا موقع دیں گی لیکن ابھی اس کے لئے وقفہ سوالات میں رخنہ نہیں ڈالاجاسکتا۔ اس کے بعد انہوں نے وقفہ سوالات کی کارروائی شروع کی۔ مواصلات کے وزیر منوج سنہا نے پہلے سوال کا جواب دینا شروع کیا اسی دوران ایس پی، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے اراکین پوسٹر کے ساتھ نعرے بازی کرتے ہوئے اسپیکر کی کرسی کے نزدیک آگئے۔

محترمہ مہاجن نے ہنگامہ زیادہ ہونے پر پانچ منٹ کے اندر ہی ایوان کی کارروائی دوپہر 12بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close