Khabar Mantra
کھیل کھلاڑی

ہندوستان اور انگلینڈ گلابی گیند سے امیدوں کا چراغ جلائیں گے

احمدآباد(پی این این)ہندوستان اور انگلینڈ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے بدھ کے روز دنیا میں سب سے زیادہ صلاحیت والے کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند سے امیدوں کا چراغ جلانے اتریں گے ۔ہندوستان اور انگلینڈ اس وقت سیریز میں1-1سے برابری پر ہیں۔ اگلے دوٹیسٹ میچوں میں اس بات کا فیصلہ ہونا ہے کہ ان دونوں میں سے کون سی ٹیم عالمی چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے گی۔ اگر یہ دونوں ٹیسٹ ڈرا رہ جاتے ہیں تو آسٹریلیا کی ٹیم فائنل میں پہنچ جائیگی۔

 دنیا کے سب سے بڑے موٹیرااسٹیڈیم میں نئی فلڈلائٹس کے بیچ گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ ہونے جارہا ہے ۔ ہندوستان اپنا دوسرا ڈے ۔ ناٹیسٹ ٹسٹ کا انعقاد کررہا ہے ۔ گلابی گیند زیادہ سوئنگ لیتی ہے اور اس میں لال گیند کے مقابلے زیادہ تیزی رہتی ہے ۔ دونوں ٹیموں نے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں اپنی گیندبازی کے دم پر جیت حاصل کی تھی اور موٹیرا میں بھی کچھ ایسا ہی ہوسکتا ہے ۔ گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ کی تاریخ چھ سال پرانی ہے اور ان ٹسٹوں میں تیزگیندبازوں کا دبدبہ رہا ہے ۔ موٹیراکی پچ کو دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ ہندوستان کیلئے اس میچ سے پہلے اچھی خبر ہے کہ اس کے تیزگیندباز امیش یادو نے فٹ نیس ٹسٹ پاس کرلیا ہے اور وہ ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ ہندوستان کے سب سے تجربہ کار تیزگیندباز ایشانت شرما کا یہ100واں ٹیسٹ میچ ہوگا اور وہ اسے یادگار بنانے کی پوری کوشش کریں گے ۔

وہیں انگلینڈ کے پاس جیمس اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی شکل میں دنیا کے بہترین سوئنگ گیندباز ہیں جبکہ ہندوستان ایشانت اور بمراہ پر انحصار کرے گا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کیلئے گیندبازی کا توازن برقرار رکھنے کا سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ مشتاق علی ٹرافی کے میچوں میں اسپنروں کو بھی فائدہ ملا تھا اسے دیکھتے ہوئے دونوں ٹیمیں تیز اور اسپن گیندبازی حملہ کا صحیح توازن تلاش کرے گی۔

 ڈے نائٹ ٹسٹ میں موسم کا بھی اہم رول ہوگا۔ رات میں اوس کا بھی رول رہے گا جس سے گیندبازی کرنے والی ٹیم کو پریشانی ہوسکتی ہے ۔ موٹیرا اسٹیڈیم میں ایل ای ڈی فلڈلائٹس لگی ہیں جو باقی فلڈ لائٹس سے الگ ہوں گی اور ٹیسٹ پر اس کا بھی اثر دیکھنے کو ملے گا۔ ہندوستان۔ چنئی میں دوسراٹیسٹ ریکارڈ فرق سے جیتنے والی ٹیم میں زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی اگر کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو چائنا مین گیندباز کلدیپ یادو کو باہر بیٹھنا پڑسکتا ہے ۔ تیزگیندباز محمدسراج کی جگہ بمراہ الیون میں لوٹیں گے ۔ جو پانچ بلے باز چنئی میں کھیلے تھے ان کی ٹیم میں جگہ یقینی ہے ان کے ساتھ رشبھ پنت وکٹ کیپر، دونوں اسپنر روی چندرن اشون اور اکشر پٹیل اور تیزگیندباز ایشانت اور بمراہ رہیں گے ۔ پانچویں گیندباز کیلئے امیش اور سراج کے بیچ مقابلہ ہوگا۔ آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے نیٹس میں گلابی گیند کے ساتھ گیندبازی کی ہے لیکن ٹیم انڈیا انہیں کھیلنا کا خطرہ نہیں اٹھا سکتی کیونکہ وہ چوٹ سے ابھی ٹھیک ہوئے ہیں۔ بلے بازی کو مضبوط کرنے اور بیچ میں پانچ ۔چھ اوور کرنے کے لئے پانڈیا کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔دونوں ٹیمیں اپنی ٹیم کا انتخاب صورتحال کے پیش نظر کریں گی لیکن دونوں کا ہدف جیت حاصل کرکے اپنی امیدوں کو بنائے رکھنا ہوگا۔ کیونکہ دونوں ٹیموں کے لئے یہ کرو یا مرو کا مقابلہ ہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close