آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ایران کے ساتھ امریکی فوجی نزاع تباہ کن ہوگا: روس

ایران اور امریکہ کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان روس کے صدرولادیمیر پوتن نے امریکہ کو ایران کے ساتھ بزور طاقت پیش آنے کے خلاف وارننگ دی ہے۔

مسٹر پوتن نے امریکہ کو ایسے کسی اقدام کے خلاف خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ فوجی نزاع تباہ کن ہوگا۔ اپنے سالانہ‘فون-ان ایوینٹ’میں مسٹر پوتن نے کہاکہ انہیں ایک امریکی ڈرون کو اسی ہفتے ایران کی جانب سے مار گرائے جانے کے واقعے پر تشویش ہے اور اس بات نے اور بھی پریشان کر دیا ہے امریکہ نے ایران کے خلاف اس رُخ پر فوجی طاقت کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ وہ دوٹوک طور پر کہنا چاہیں گے کہ ایران کے ساتھ فوجی نزاع کم سے کم متعلقہ خطے کے لئے تباہ کن ہوگا اور دنیا کو پھر بڑے پیمانے پر پناہ گزینوں ]رفیوجیوں کا سامنا کر نا ہوگا۔ اس بیچ وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن ختم ہفتہ کے موقع پرمتعلقہ خطے کی سلامتی کے حوالے سے اسرائیلی اور روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو نے اس دوران کہا ہے کہ وہ حالات کے موجودہ موڑ پرامریکہ اور امریکی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ البتہ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی ڈرون کو بین الاقوامی پانیوں میں مار گرانے کو امریکی جھوٹ سے تعبیر کیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close