تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

ایران نے عمان کے آبی علاقہ میں ’اسٹینا امپیرو‘ ٹینکر كو کیا ضبط

اقوام متحدہ میں برطانیہ کے کل وقتی مشن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھ کر شکایت کی ہے کہ ایران کی جانب سے ’اسٹینا امپیرو‘ ٹینکر کو عمان کے آبی علاقہ میں قبضہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذرائع نے ہفتہ کو دیر رات یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ٹینکر كو عمان کے آبی علاقے میں قبضہ کیا ہے۔ قابل غور ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے جمعہ کو آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قانون کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کرتے ہوئے برطانیہ کے مذکورہ ٹینکر کو قبضہ میں لیکر ایرانی بندرگاہ لے گئے۔ٹینکر پر عملے کے 23 اراکین سوار تھے جن میں ہندوستان سمیت مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔

اس سے پہلے برطانیہ نے چار جولائی کو اس بنیاد پر ایک ایرانی ٹینکر کو ضبط کرلیا تھا کہ وہ یوروپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں تیل لے جا رہا تھا، تب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برطانیہ پر قزاقی کا الزام لگایا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close