تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

ایران میں کورونا کے 25 نئے کیسیز، نائب صدر بھی زد میں

ایران میں آج صبح تک کورونا وائرس سے متاثر 270 مریضوں میں سے 26 کی موت ہوگئی۔ ایک نائب صدر بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔ ملک میں پہلی بار نماز جمعہ کے اجتماعات کو منسوخ کرنا پڑا۔ حکومت سے ملنے والے اشارون کے مطابق آئندہ دنوں میں ایک سے زیادہ مذہبی مقامات کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھا جا سکتا ہے۔ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے بظاہر ایران چوتھے نمبر پر ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں پر بڑی تیزی سے یہ وائرس حملہ آور ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد آج بڑھ کر 83 ہزار 389 ہوگئی ہے جس میں مسلسل اضافے کا اندیشہ بدستور برقرار ہے۔ ابھی پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی دنیا بھر میں مزید ایک ہزار لوگ میں اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ایران 25 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ چین میں اس دوران سات لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ حکومت نے حفظ ما تقدم کے تحت قدم اٹھاتے ہوئے تعلیمی اداروں سمیت ثقافتی اداروں کو بھی غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا ہے۔

آن لائن میڈیا کے مطابق ایران کے 12 نائب صدور میں سے ایک کو 27 فروری کی شب کورونا وائرس نے زد میں لیا۔ خواتین اور خاندانی امور کی نائب صدر معصومہ ابتکار (59) بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئی ہیں۔ انہیں وضع کردہ عالمی معیارات کے مطابق علاج کے لیے قرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close