تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

ایران میں سیلاب قہر: اب تک 70 ہلاک، تقریبا 800 زخمی

ایران میں مسلسل ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب سے کم از کم 70 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 791 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے جمعہ کو دی۔

ایرانی میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق چار افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 791 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایرانی ریڈ کریسنٹ کے سربراہ مرتضی سليمي نے کہا کہ ایران کے سیلاب سے متاثرہ 293 شہروں اور دیہات میں ا مداد پہنچائی جا رہی ہے۔پولڈوختر اور مامولن شہر سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان شہروں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔سیلاب کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں سڑک کے ذریعے پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس لیے لوگوں کو طیاروں کے ذریعے امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

طبی ٹیموں کو بھی لوگوں کی ا مداد کے لئے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ایرانی قانونی طبی تنظیم (آئی ایل ایم او) نے کہا تھا کہ فارس اور لریستان سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ایران کے مغربی علاقے میں سیلاب کی وجہ سے درجنوں گاؤں بہہ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں 19 مارچ سے مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے اس کے زرعی شعبے، بنیادی ڈھانچے اور رہائشی علاقوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close