تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

ایران: انسانی حقوق کی وکیل کو 38سال کی قید اور 148کوڑوں کی سزا

جمہوریہ اسلامی ایران میں ایک عدالت نے انسانی حقوق کی وکیل نسرین ستودہ کو 38 برس قید اور 148 کوڑے مارنے کی سزا سنادی۔

ایرانی حکام نے نسرین ستودہ کو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے قید اور کوڑوں کی سزا سنائی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن کو ایسی سزا دینے کی مذمت کی ہے۔

نسرین کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان پر ملک کے خلاف معلومات پھیلانے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف بولنے اور جاسوسی کرنے کے الزامات تھے۔ نسرین کو 2010 اور 2013 میں ملکی سلامتی کے خلاف سازش اور پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں قید کی سزا ہوئی تھی۔

ٹیگز
اور دیکھاو

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close