اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ایئرسیل-میکسس معاملہ: عدالت نے پی چدمبرم کو 26 نومبر تک عبوری راحت دی

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے دائر کئے گئے ایئرسیل-میکسس منی لانڈرنگ کیس میں جمعرات کو سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم اور ان کے بیٹے كارتک چدمبرم کو گرفتاری سے 26 نومبر تک عبوری راحت دے دی ہے۔ اس معاملے کی سماعت اب 26 نومبر کو ہوگی۔

ای ڈی نے بدھ کو اس معاملے میں مسٹر چدمبرم کی پیشگی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنے کی درخواست کی تھی۔ سی بی آئی کے خصوصی جج او پی سینی نے معاملہ کی سماعت کے بعد چدمبرم کو گرفتاری سے عبوری راحت کی مدت کو بڑھائے جانے کا حکم دیا اور انہیں یکم نومبر تک عبوری راحت دی گئی ہے۔

دراصل سي بي آئی اس معاملہ کی جانچ اس پہلو سے کر رہی ہے کہ 2006 میں مسٹر چدمبرم نے وزیر خزانہ کے عہدے پر رہتے ہوئے کسی غیر ملکی فرم کو غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ بورڈ کی اجازت کس بنیاد پر دی تھی جبکہ اس کے لئے صرف اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی ہی اہل تھی۔ اس معاملہ میں 3500 کروڑ کے ایئر سیل- میکسس سودے اور 305 کروڑ روپے کے آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں وہ جانچ ایجنسیوں کے گھیرے میں ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close