Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ممبئی اور کولکاتہ میں ہزاروں لوگوں کو لگائے گئے نقلی ٹیکے

کولکاتہ؍ممبئی:ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی مہم چل رہی ہے اسی بیچ نقلی ٹیکوں کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ کئی اہم شخصیات بھی اس کا شکار ہوئی ہیں ۔ٹی ایم سی ایم پی میمی چکرورتی نے کل کوی شیلڈ کی ڈوز لگائی لیکن وہ نقلی نکلی کیونکہ میسج نہیں آیا۔جس سے ان کا شک گہرا ہوگیا بعد میں پتہ چلا کہ وہ نقلی انجکشن تھا۔

 ممبئی پولیس نے 23 جون کو ہائی کورٹ میں بتایا کہ نو پرائیویٹ ٹیکہ مراکز میں 2 ہزار سے زائد لوگوں کو نقلی ٹیکے لگائے گئے۔ہائی کورٹ نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہےاور نقلی ٹیکہ کاری پر گرفت کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 

خاص بات تو یہ ہے کہ جن لوگوں کو نقلی ٹیکے لگائے گئے ہیں ان پر کوئی غلط اثرات کی رپورٹ نہیں ہے۔بامبے ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو فرضی ٹیکے لگے ہیں ان کی صحت پر خاص نظر رکھی جائے۔ ہائی کورٹ نے یہ بھی پتہ لگانے کو کہا ہے کہ نقلی ویکسین میں کیا تھا؟۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close